میلسی: لاپتہ بچی کے اغوا اور قتل کا مبینہ ملزم ہلاک

پنجاب کے شہر میلسی میں لاپتہ بچی کے مبینہ اغواء اور قتل کا ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 7 سالہ بچی 4 روز قبل موضع چھتانیہ میں گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔
ٹھٹھہ: رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
پولیس حکام نے بتایا ہے سرچ آپریشن کے دوران مبینہ ملزم بچی کی لاش دوسری جگہ منتقل کر رہا تھا کہ پولیس کے تعاقب کے دوران اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق بچی اور ملزم کی لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ