اسلام آباد، نیوکلیئر سیکیورٹی سپورٹ سینٹرز نیٹ ورک کا افتتاحی اجلاس، 49 ممالک کے 68 مندوبین شریک

آئی اے ای اے کے اشتراک سے نیوکلیئر سیکیورٹی سپورٹ سینٹرز نیٹ ورک کے چار روزہ سالانہ اجلاس کا اسلام آباد میں افتتاح ہوگیا۔
اجلاس میں 49 ممالک کے 68 مندوبین جوہری تحفظ کے نئے چیلنجز اور عالمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی ضیاء حسین شاہ نے تربیت یافتہ افرادی قوت کو جوہری تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
ڈی جی آئی اے ای اے رافیل گروسی نے اجلاس کی دوبارہ میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ