پنجاب میں جھینگوں کے جدید فارم ہاوسز قائم کیے جا رہے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ جھینگوں کے جدید اور مربوط فارم ہاؤسز قائم کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ یہ فارم اسٹیٹس پانچ ہزار چھ سو ایکڑ رقبے پر مشتمل ہیں، جبکہ علی والی، مظفر گڑھ اور سرگودھا میں ایک ہزار تالاب بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو سو کے قریب تالابوں میں دو کروڑ ستر لاکھ جھینگے کے بچے جمع کیے جا چکے ہیں، تیار ہونے والے جھینگوں کا وزن بیس سے چالیس گرام تک ہے۔
مشینی اور شمسی توانائی سے چلنے والے شرمپ فارمز ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، توانائی کی بچت اور پائیدار آبی زراعت کے فروغ کی جانب یہ ایک اہم پیش رفت ہیں۔
پنجاب میں شرمپ کی تیسری الیکٹرانک نیلامی میں علی والی کے مقام پر ایک ہزار روپے فی کلوگرام کی بولی بھی موصول ہوئی ہے، یہ منصوبے پنجاب اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ