امریکا کی ایک ارب ڈالر مالیت کے چوری شدہ کرپٹو ضبط کرنے کی کارروائی

امریکا کی مبینہ طور پر شمالی کوریا کے ہیکرز سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے کرپٹو ضبط کرنے کی کارروائی۔
امریکی حکام نے چوری شدہ کرپٹو کے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد اثاثے منجمد کرادیے۔
امریکی حکام نے بلاک چین ریکارڈ کے ذریعے چوری شدہ ڈیجیٹل کرنسی کا سراغ لگایا اور کرپٹو کمپنی سرکل کی مدد سے چوری شدہ رقم منجمد کرائی۔
امریکی حکام کے مطابق اب تک 2.9 ارب ڈالر کے چوری شدہ کرپٹو اثاثے روکے یا واپس حاصل کیے جاچکے، جبکہ منجمد اثاثے مستقل ضبط کرنے کیلئے واشنگٹن کی وفاقی عدالت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ