پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ: ہیلی فیکس میں حملے کا نشانہ بننے والے حاجی اصغر علی انتقال کر گئے

تازہ ترین
برطانیہ: ہیلی فیکس میں حملے کا نشانہ بننے والے حاجی اصغر علی انتقال کر گئے

برطانیہ کے شہر ہیلی فیکس میں حملے کے دوران شدید زخمی ہونے والے پاکستانی نژاد بزرگ حاجی اصغر علی انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور جاننے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

اطلاعات کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے حاجی اصغر علی کو گزشتہ منگل کی شام تقریباً پانچ بجے سے کچھ دیر قبل جِبٹ اسٹریٹ اور کوئینز روڈ کے چوراہے پر شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔

انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج ان کے انتقال کی اطلاع موصول ہوئی۔

مرحوم حاجی اصغر علی نے پسماندگان میں اہلیہ، چار بچوں، بھائی، چچا اور چھ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کو چھوڑا ہے۔

ان کے انتقال پر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دینے کی دعا کی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ