پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا ملا جلا رجحان، کاروباری حجم 3 نومبر کے بعد کم ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ بازار کا کاروباری حجم 3 نومبر کے بعد کم ترین رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں ایک ہزار 388 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کے بعد کاروبار کا اختتام 91 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 473 پر کیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ ملکی سیاسی صورتحال پر مرکوز رہنے سے کاروباری حجم تین نومبر کے بعد کم ترین رہا۔
حصص بازار میں آج 55 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 22 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 254 ارب روپے ہوگئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ