جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر سعودی فوجی اتحاد کا بڑا حملہ، ایندھن کے ذخائر نشانہ بنے

تازہ ترین
یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر سعودی فوجی اتحاد کا بڑا حملہ، ایندھن کے ذخائر نشانہ بنے

فوٹو: سعودی میڈیا

یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر سعودی فوجی اتحاد نے بڑا حملہ کیا ہے۔ بندرگاہ پر بنے ایندھن کے ذخائر اس حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

یہ بندرگاہ حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں ہے اور اسے حوثی اکثریتی علاقوں کو خوراک اور ایندھن کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں سے ہتھیاروں، بالخصوص میزائلوں کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔

اس سے پہلے سعودی اتحادی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج اتحادی فوج کے جنگی طیاروں اور ڈرونز نے یمنی دارالحکومت صنعا میں 7 اہداف پر کامیاب حملے کیے۔ اتحادی فوج نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی میزائل اور ڈرونز بنانے والی 6 فیکٹریاں تباہ کردی گئیں۔

حوثی ملیشیا کا سعودی عرب میں فنانشل سینٹرکے ایک ٹاور پر حملہ، متعدد منزلوں کو نقصان پہنچا

اسی دوران اب سے کچھ دیر پہلے حوثی ملیشیا نے سعودی صوبے جازان کی طرف دو بیلسٹک میزائل داغے۔ جازان کے لیے پہلے الرٹ جاری کیا گیا، جسے کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا۔

سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ جازان پر حملہ آور دونوں بیلسٹک میزائل مار گرائے گئے۔

اس سے پہلے سعودی عرب نے یمنی شہریوں سے حدیدہ بندرگاہ خالی کرنے کی اپیل کی تھی۔ جواب میں حوثیوں نے دھمکی دی کہ اگر حدیدہ پر حملہ ہوا تو جواب میں جدہ اور دیگر سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ