لیاقت بھٹی قتل مقدمے میں نامزد 3 ملزمان ملاکنڈ سے گرفتار، گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

فوٹو: فائل
حافظ آباد میں سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کے قتل کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان کو ملاکنڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تینوں گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں صوابی کے رہائشی زاہد علی اور محمد خان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جھنگ کا رہائشی ظہیر خان بھی شامل ہے جبکہ ایک ملزم فرحان علی فرار ہوگیا ہے جبکہ دیگر کو حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ لیاقت بھٹی کو گزشتہ روز حافظ آباد میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا تھا۔ مقدمے میں لیاقت بھٹی کے 4 ملازمین ملزم نامزد ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ