ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا کا میزائل حملہ

ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا نے میزائل حملہ کیا ہے، میزائل حملے میں تاحال نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔
ایران کے جنوبی جزیرے قشم کی فضا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، نیم سرکاری خبر رساں اداروں نے جزیرے پر میزائل گرنے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی میزائل جزیرہ قشم کے مضافات میں گرا ہے۔ تاحال میزائل حملے سے ہوئے نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ