جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فرانس: اسکولوں میں آتش بازی کے گولوں سے حملے، 17 افراد زخمی

تازہ ترین
فرانس: اسکولوں میں آتش بازی کے گولوں سے حملے، 17 افراد زخمی

فرانس کے اسکولوں میں آتش بازی کے گولوں سے حملوں میں 17 طلبہ اور اساتذہ زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے نواحی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں پر آتش بازی کے گولے پھینکنے کے واقعات ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز کو کم از کم 21 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 واقعات اسکولوں کے اندر ہوئے۔

فرانس میں ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج

علاقائی کونسل کے مطابق ان واقعات میں 17 افراد زخمی یا صدمے سے متاثر ہوئے۔

لیون میں 8 افراد، ایمیان میں 9 طلبہ، آرژنتے میں 2 اساتذہ زخمی ہوئے جبکہ لیون میں 5 افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

فرانسیسی حکومت نے آتش بازی کے گولوں کی فروخت پر 27 نومبر تک پابندی لگا رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزارتِ داخلہ سے دائیں بازو کی جماعت کو خفیہ معلومات پہنچانے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے سابق اعلیٰ عہدیدار پر نیشنل ریلی کو معلومات دینے کا الزام ہے، اس کیس میں وزارتِ داخلہ اور جماعت نیشنل ریلی کے مرکزی دفتر کی تلاشی لی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ