ذہنی دباؤ کی وجوہات، پاکستانیوں اور عالمی رائے عامہ میں واضح فرق

تصویر، اے ایف پی
پاکستانیوں اور عالمی رائے عامہ میں ذہنی دباؤ کی بڑی وجہ سے متعلق واضح فرق سامنے آیا ہے۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے، پاکستانیوں کی اکثریت نے خاندانی دباؤ کو اسٹریس کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
اس کے برعکس عالمی سطح پر یہ وجہ تیسر ی نمبر پر دکھائی دی۔ 29 فیصد نے پریشانی کا اظہار کیا، لیکن موجودہ معاشی حالات اور روزگار کے مسائل کو غیر ملکی شہری اپنے ذہنی تناؤ کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے نظر آئے۔
سروے نتائج کے مطابق پاکستان میں خاندانی دباؤ کے بعد سروے میں 22 فیصد نے بیروزگاری، 21 فیصد نے ادھار کی واپسی اور پیسوں کی کمی، 16 فیصد نے موجودہ روزگار جبکہ 13 فیصد نے اپنی صحت کے مسائل کو ذہنی تناؤ کی وجہ میں شمار کیا۔
عالمی سطح پر معاشی حالات، روزگار اور خاندانی دباؤ کے بعد 28 فیصد صحت کے مسائل، 18 فیصد اپنے ملکی سیاسی حالات، 15فیصد بیروزگاری جبکہ 14 فیصد عالمی جنگوں کے باعث ذہنی دباؤ ہونے کا کہتے نظر آئے۔
البتہ پاکستان میں سیاسی حالات پر 4 فیصد جبکہ عالمی جنگوں پر صرف 2 فیصد نے پریشانی کا اظہار کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ