عزت اور احترام کیساتھ امریکا سے تنازع کے حل کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان(فائل فوٹو)۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران عزت اور احترام کے ساتھ امریکا سے تنازع کے حل کے لیے تیار ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم عزت اور احترام کے ساتھ بات چیت کر کے معاملہ ختم کر سکتے ہیں۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کرنے والے لوگ ہیں، اگر ہم مذاکرات کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں تو خود کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیے۔
تاہم صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران طاقت کے استعمال یا دھونس کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ