بھارتی فوج میں انتہاپسند نظریات کی ترویج کا انکشاف

بھارتی فوج کے انڈینائزیشن کا اصل ہدف آر ایس ایس کے انتہاپسند نظریات کی ترویج ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق سرکاری سرپرستی میں مسلح افواج کی انڈینائزیشن کا اصل ہدف فوج کو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات میں رنگنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوجی افسران کا ہندو شناخت کا اعلانیہ اظہار نوآبادیاتی تسلسل سے دوری نہیں، ہندوتوا نظریے کی ترویج ہے۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے اقتدار سے قبل 67 برسوں تک تمام حکومتوں نے فوج کے پروفیشنل ورثے اور روایات کا مکمل احترام برقرار رکھا۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 2014ء میں بی جے پی کی فیصلہ کن اکثریت نے آر ایس ایس کے لیے بھارت کو ’ہندو راشٹرا‘ میں بدلنے کی راہ ہموار کی۔
رپورٹ کے مطابق نریندر مودی حکومت نے سینارٹی کی مسلمہ روایت کو پس پشت ڈال کر جنرل بپن راوت کی تقرری سے ان روایات کا آغاز کیا۔
رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ اودبھو کے تحت قدیم ہندو کتابوں کی تدریس کے ذریعے فوج میں ایک نیا انتہا پسندانہ فکری بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔
بھارتی جریدے کے مطابق حاضر سروس فوجی افسران کا وردی میں مذہبی مقامات کے دورے اور تقاریر میں مخصوص مذہبی اسلوب اپنانا معمول بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے 1966ء کے فیصلے کے باوجود بھارتی طرزِ زندگی کو جبراً ہندو طرزِ زندگی کے تابع کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ