کراچی بس ٹرمینل تک مفت شٹل سروس ایک بار پھر بند، 15 روز سے سہولت بند ہے، ذرائع

فائل فوٹو۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت کراچی بس ٹرمینل تک مفت شٹل سروس ایک بار پھر بند ہوگئی ہے۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مہیا کردہ مفت شٹل سروس 15 روز سے بند ہے۔
حکومت نے 2024 میں شہر میں 50 مفت شٹل سروس چلانے کا اعلان کیا تھا۔ بس ٹرمینل کی ویب سائٹ پر پر دیے گئے نمبر سے بھی کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ کو مفت شٹل سروس مہیا کرنے کا پابند کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ