پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی انتشاری ہے، گڈ ہے نہ بیڈ: فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین
پی ٹی آئی انتشاری ہے، گڈ ہے نہ بیڈ: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتشاری ہے، یہ گڈ ہے نہ بیڈ۔

لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، ہم نے انہیں پارلیمنٹ میں بٹھایا لیکن پشاور سے کال آگئی۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبوں کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے، وہ دن چلے گئے جب انتشار ہوتا تھا، ہم ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں اسپتال، جامعات تباہ ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف اقدام کر رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ