پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی اور حیدرآباد کی پانی کی ضروریات کا جائزہ لے کر پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

تازہ ترین
کراچی اور حیدرآباد کی پانی کی ضروریات کا جائزہ لے کر پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی اور حیدر آباد میں پانی کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات، آبپاشی اور میئر کراچی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کو پانی کی دستیابی اور فراہمی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کے بی فیڈر سی سی کی لائننگ کے کاموں پر پیشرفت کی نگرانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت کا درست تخمینہ لگا کر اسے کراچی کے آبی منصوبہ بندی کے نظام میں شامل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی زیادہ قابلِ اعتماد اور پائیدار فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد کی پانی کی ضروریات کا مشترکہ جائزہ لے کر پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے بڑے منصوبوں سے متعلق فیصلے مستند تکنیکی جائزوں کی بنیاد پر کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ کےفور منصوبے کے لیے پانی کی ترسیل بہتر بنانے اور بچت کے اقدامات پر کام جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ