پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی

تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء کی ملاقات کا دن ہوتا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی گئی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیازاللّٰہ نیازی، خالد یوسف چوہدری کے نام شامل ہیں، راجا مسعود الرحمان، جاوید شاہد اور تابش فاروق کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

وکلاء رہنما کل بروز منگل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی کی فیملی کی آمد بھی متوقع ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ