پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

ڈیرہ غازی خان: نہر سے خاتون کی لاش برآمد

تازہ ترین
ڈیرہ غازی خان: نہر سے خاتون کی لاش برآمد

ڈیرہ غازی خان میں خاتون کی نہر سے تیرتی ہوئی لاش ملنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق قصبہ کالا میں نہر سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے نہر میں پھینکا گیا یا معاملہ کچھ اور ہے اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ