قشم جزیرے پر امریکی حملے میں کسی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا: ایرانی عہدیدار

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایران کے جزیرے قشم پر امریکی حملہ کیا گیا، تاہم ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملے میں جزیرے کے کسی بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق حملے کے نتیجے میں کسی تنصیب کی سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہوئیں۔
ایران کے جزیرے قشم میں آج پھر دھماکے سنے گئے
ان کا کہنا ہے کہ حملے میں نشانہ بنائے گئے مقامات رہائشی اور تجارتی علاقوں سے دور واقع تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے قریب واقع جزیرے قشم میں دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ