پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

میکسیکو: میئر میگوئل اینجل الماراز اغواء کیے جانے کے کئی گھنٹوں بعد بحفاظت بازیاب

تازہ ترین
میکسیکو: میئر میگوئل اینجل الماراز اغواء کیے جانے کے کئی گھنٹوں بعد بحفاظت بازیاب

میئر میگوئل اینجل الماراز — فائل فوٹو

میکسیکو کے سرحدی شہر ریو براوو کے میئر میگوئل اینجل الماراز کو اغوا کیے جانے کے کئی گھنٹوں بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکام کا کہناہے کہ میگوئل اینجل الماراز کو اتوار کے روز اغوا کاروں نے رہا کر دیا۔ انہیں اغوا کے بعد زاکاتیکاس شہر منتقل کیا گیا تھا۔

میگوئل اینجل الماراز کو ہفتے کے روز زاکاتیکاس اور سان لوئس پوٹوسی ریاستوں کی سرحد سے متصل علاقے سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

اس دوران مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور دیگر افراد کو جانے کی اجازت دے دی۔

وہ قدامت پسند جماعت نیشنل ایکشن پارٹی کے رکن ہیں، تاہم ماضی میں ان کا تعلق بائیں بازو کی جماعت ڈیموکریٹک ریوولوشن پارٹی سے بھی رہا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میگوئل اینجل الماراز کو اغوا کرنے کے محرکات کیا تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اغوا میں کون ملوث ہو سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ