پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

ہنگو میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 اغواء

تازہ ترین
ہنگو میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 اغواء

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں شاہ الماس پیر پہاڑی پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق حملہ آور 3 پولیس اہلکاروں کو سمانہ پہاڑی خانانو کوٹہ کی جانب لے گئے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے شاہ الماس پیر پہاڑی پر دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ