گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں جعلی ووٹ کاسٹنگ

اسکرین گریب
الیکشن کمشنر پنجاب نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں جعلی ووٹ کاسٹنگ پر ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں مرکزی مسلم لیگ قاضی ابراہیم گجر کے لوگ الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے سرعام مہریں لگاتے پکڑے گئے ہیں، ویڈیو میں مرکزی مسلم لیگ کے پولنگ ایجنٹ بھی موجود ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ