فیصل آباد: چچی نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں چچی نے اپنی 10 سالہ بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
واقعہ کے بعد بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق والدین کے انتقال کے باعث بچی اپنے چچا کے گھر رہتی تھی۔
بچی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی ملزمہ نے پیسے چھپانے کے شبے میں بچی پر بیہمانہ تشدد کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ