جیل میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ، میڈیکل ٹیم واپس روانہ

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، میڈیکل ٹیم جیل سے روانہ ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم شام کو اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جس نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ کیا۔
ذرائع اڈیالہ جیل کے مطابق میڈیکل ٹیم کو جیل اسپتال کے طبی عملے کی معاونت حاصل تھی، اس موقع پر بانی چیئرمین کے بلڈپریشر اور کولیسٹرول کا مشاہدہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف خان نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا، تجویز کردہ ادویات کا جائزہ لیا۔
میڈیکل ٹیم میں شامل ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا بھی مکمل طبی معائنہ کیا، جس کے بعد وہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ