اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمد ورفت پر پابندی نہ لگائی جائے: مریم نواز

تازہ ترین
سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمد ورفت پر پابندی نہ لگائی جائے: مریم نواز

MaryamNawaz2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمد ورفت پر پابندی نہ لگائی جائے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وی آئی پی وزٹ کے دوران مارکیٹ، دکان یا کاروبار بند نہ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی نہ لگائی جائے، کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وی آئی پی دورہ کسی کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے، احکامات کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ