اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

پنجاب میں سفارش چلتی ہے نہ رشوت: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین
پنجاب میں سفارش چلتی ہے نہ رشوت: عظمیٰ بخاری

فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں سفارش چلتی ہے نہ ہی رشوت، پنجاب واحد صوبہ ہے جو کرپشن کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چند بےروزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوکری کے حصول کے لیے پنجاب اور مریم نواز ان کے اعصاب پر سوار ہیں، اینٹی کرپشن پنجاب شفاف ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام محکمے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، صوبے میں سفارش چلتی اور نہ ہی رشوت چل رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس، پیرا اور دیگر محکموں میں باڈی کیمز کا استعمال کیا جا رہا ہے، سرکاری اداروں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ