اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

خیبر پختونخوا پولیس کو 10 ہزار 587 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے: ثمر ہارون بلور

تازہ ترین
خیبر پختونخوا پولیس کو 10 ہزار 587 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے: ثمر ہارون بلور

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور : فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس کو 10 ہزار 587 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں بھی 638 آسامیاں خالی ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت خصوصی سیکیورٹی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور پولیس کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو آپریشنل گاڑیوں کی 36 فیصد کمی کا سامنا ہے جبکہ صوبے میں ڈرونز کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیتیں بھی محدود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2024 سے ستمبر 2026 تک افواج کے ایک ہزار سے زائد اہلکار شہید ہوئے، اسی عرصے کے دوران پولیس کے 627 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

مشیر اطلاعات کے مطابق اس عرصے میں دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں 808 شہری بھی شہید ہوئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ