اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

فرانس میں G7 وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے کا اعلامیہ جاری

تازہ ترین
فرانس میں G7 وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے کا اعلامیہ جاری

علامتی فوٹو

فرانس کی وزارتِ خارجہ نے جی سیون اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا، اس کے مطابق اجلاس 9 اور 10 نومبر کو پیرس میں ہوگا۔

سرکاری ترجیحات میں یوکرین کی مالی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں مدد، مشرقِ وسطیٰ کا استحکام، توانائی کی فراہمی، غذائی تحفظ، انسانی امداد اور مصنوعی ذہانت شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کو فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ کا اہم اجلا س منقد ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر اور منگل کو فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں امریکہ اور ایران کی جنگ اور اس کے اثرات پر بھی غور ہوگا، جبکہ روس اور یوکرین تنازع اور اس کے یورپی ممالک پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسی طرح عالمی توانائی اور غذائی تحفظ کے امور بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں یورپی ممالک کو امریکہ کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد میں کمی اور یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کے مستقبل پر بھی غور کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ