ساف فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو 0-3 ہرا دیا،

فوٹو: ایکس
پاکستان نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، اس فتح کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہو گئے۔
ڈھاکا میں جاری ایونٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہی ہاف میں تین گول داغ دیے۔
میکائل عبداللّٰہ نے پنالٹی کک پر گول بنایا، اس کے بعد نجیب اللّٰہ نے دو گول اسکور کیے۔ تین گول کے خسارے میں جانے کے بعد مالدیپ کی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی۔
ساف چیمپئن شپ: بھارت کی پاکستان کو 2-3 سے شکست
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔
11 نومبر کو بھارت اور مالدیپ کے درمیان ہونے والے میچ سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، پاکستان ٹیم نے دو میچز میں ایک جیتا اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ