اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی پابندیوں کیخلاف ایران نے پوری تیاری کر رکھی ہے: حسین محبی

تازہ ترین
امریکی پابندیوں کیخلاف ایران نے پوری تیاری کر رکھی ہے: حسین محبی

حسین محبی—فائل فوٹو

ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی معیشت کی ناکہ بندی اور ایران کے تجارتی راستے بند کر کے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خلاف ایران نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔

ایرانی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو طاقت سے روکیں گے، بریگیڈیئر حسین محبی

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایوں سے قریبی رابطے میں ہے اور امریکا کا آئرن گیٹ منصوبہ صرف لفظوں کا کھیل ہے۔

حسین محبی نے مزید کہا ہے کہ امریکا اپنے منصوبے سے ایران پر شدید معاشی دباؤ ڈالنے اور ایرانی معیشت کو تباہ کرنے کے مقاصد رکھتا ہے، جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ