نیتن یاہو نے نئی ممکنہ حکومت کا قیام روکنے کی کوششیں شروع کردیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کا قیام روکنے کے لیے متحرک ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے نئے ویڈیو بیان میں نئی ممکنہ حکومت کو اسرائیلی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتخابات میں جیتنے والے عرب رہنما حماس کے حامی ہیں۔
نیتن یاہو باہر، اسرائیلی صدر کی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت
نیتن یاہو نے کہا کہ مجوزہ حکومت نہ ایران پر سخت مؤقف لے سکے گی، نہ اسرائیلی فوجیوں کا مؤثر دفاع کرسکے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجوزہ حکومت کے ایک تہائی ارکان اسرائیلی فوجیوں کو جنگی مجرم قرار دیتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک کو سیاسی تقسیم کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی جبکہ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ