کراچی: جام صادق پُل پر تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا کر دوسری سڑک پر جا گری

کراچی میں جام صادق پُل پر تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا کر دوسری سڑک پر جا گری۔
گاڑی ٹکرانے سے کھمبا زمین پر گر گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ کار سوار کئی گاڑیوں کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا۔
پولیس کی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ