جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا، محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کردیا

فائل فوٹو
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ تم جنگ ہار چکے اور الیکشن بھی۔
محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے ہار مان لی ہے، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور امریکی وزیر دفاع ہیگسیتھ کو نوکری سے نکالا جانیوالا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹکام کمانڈر پوڈ کاسٹر بن چکے، واشنگٹن میں کسے اپنا پیغام پہنچائیں کہ جنگ چھیڑنے کا انجام تباہ کن ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ