اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

10 کروڑ کی گاڑی خریدنے والا سرکار کو ٹیکس بھی دے سکتا ہے، مصدق ملک

تازہ ترین
10 کروڑ کی گاڑی خریدنے والا سرکار کو ٹیکس بھی دے سکتا ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کی گاڑیوں پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کم ہونا چاہیے، جو 10کروڑ کی گاڑی خرید سکتا ہے، سرکار کو ٹیکس بھی دے سکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو میں مصدق ملک نےکہا کہ آٹو پالیسی پر وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور مشیر ہاورن اختر اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہزار سی سی نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہارون اختر

انہوں نے کہا کہ جہاں مفادات ہوتے ہیں، وہاں لابنگ ہوتی ہے، پوری دنیا میں ہوتی ہے، سب کی بات سنی جاتی ہے مگر پالیسی فائنل کرتے وقت صرف قومی مفاد دیکھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سولر اور الیکٹرک وہیکلز کا انقلاب آرہا ہے، ہمیں بھی اس طرف جانا ہے، الیکٹرک وہیکلز اور سولر سسٹم سے ایندھن کی امپورٹ کم ہوگی تو بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔

چھوٹے، درمیانے برآمد کنندگان کیلئے 300 ارب مختص

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ متوسط طبقے کی گاڑیوں پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کم ہونا چاہیے، ٹیکسوں میں کمی اور مسابقت سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ جو 8، 10 کروڑ روپے کی گاڑی خرید سکتا ہے سرکار کو ٹیکس بھی دے سکتا ہے، جو کاروبار کرے گا لابنگ کرنا اس کا حق ہے، جو کام ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا ہم نہیں سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ لگژری گاڑیوں کی مد میں کوئی ریلیف نہیں ملے گا، گاڑیوں پر ریلیف مڈل کلاس کو اور سستی گاڑیوں پر ملے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ