امریکی خاتون سینیٹر کا ایران جنگ کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ---فائل فوٹو
امریکی سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے مالی امداد بند کی جائے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ٹیمی ڈک ورتھ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس اس جنگ کی فنڈنگ روک کر صدر ٹرمپ کو تنازع ختم کرنے پر مجبور کرے۔
ایران کیخلاف فتح قریب ہے: ٹرمپ
ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ سینیٹر اور سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کی رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی شہری فی گھرانہ پیٹرول اور ڈیزل پر 1,200 ڈالرز سے زائد اضافی خرچ کر چکے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ