ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران کا آبنائے ہرمز تا بحرِ ہند سمندری حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

تازہ ترین
ایران کا آبنائے ہرمز تا بحرِ ہند سمندری حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے شمالی بحرِ ہند تک سمندری حدود کی نگرانی اور کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرم نیا نے یومِ بحریہ کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بحری افواج اہم سمندری گزرگاہوں اور ملحقہ پانیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔

یہ بیان امریکی سینٹرل کمانڈ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی بحری ناکہ بندی سے بچنے کی کوشش کرنے والے ایک تجارتی جہاز کو خلیج عمان میں کارروائی کرکے روک دیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے عمان کی بندرگاہ خصب کے قریب 2 تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی بحری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت متاثر ہے جبکہ تجارتی جہازوں پر حملوں اور امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے میں سمندری صورتِ حال مزید کشیدہ کر دی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ