سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں مزید 4 کھلاڑی شامل

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا۔
عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ علی عثمان اور عبداللّٰہ فضل کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی تیاریاں جاری
علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کی پاکستان ٹیم میں پہلی دفعہ سلیکشن ہوئی ہے۔ علی، ثاقب اور طیب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز اسکواڈ کا حصہ تھے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ