ہفتہ، 7 نومبر، 2026 · 28 جمادی الاول، 1448 ہجری

سپارکو نے پاک ایس بی اے ایس متعارف کرا دیا، تھل ڈیزرٹ ریلی محفوظ بنانے میں معاون

تازہ ترین
سپارکو نے پاک ایس بی اے ایس متعارف کرا دیا، تھل ڈیزرٹ ریلی محفوظ بنانے میں معاون

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم (Pak-SBAS) متعارف کرا دیا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سسٹم پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا: سپارکو

اسپارکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ سسٹم درست، قابلِ اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق پاک ایس بی اے ایس تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی تھل ڈیزرٹ ریلی میں گاڑیوں کی ریسنگ کو مزید محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں معاون ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ