کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کے بعد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجز کے مطابق رینجرز نے خیر آباد، الطاف نگر اورنگی ٹاؤن میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 4 غیر قانونی پستول، ایمونیشن، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ