نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کیلئے آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے، عرب لسٹ پارٹی

(تبدیلی تحریک کے سربراہ احمدالطیی دائیں سے پہلے دیگر عرب رہنمائوں کے ساتھ، فائل فوٹو)
اسرائیل میں حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق عرب لسٹ پارٹی نے اپوزیشن رہنما گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب لسٹ میں شامل جماعت تبدیلی تحریک کے سربراہ احمدالطیی نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت کے خاتمے کیلئے آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ احمدالطیبی نے کہا کہ عرب لسٹ نے آئزنکوٹ کو حمایت کے بدلے مطالبات پیش کیے ہیں۔
احمدالطیبی جو تبدیلی تحریک پارٹی کے سربراہ ہیں نے کہا کہ انھوں نے عرب سوسائٹی کے لیے سیکیورٹی نیٹ ورک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گاڈی آئزنکوٹ کو عرب سوسائٹی کے مسائل کا جلد ازالہ کرنے کی شرائط پیش کی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب لسٹ میں شامل دیگر دو جماعتوں کا موقف سامنے نہیں آیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ