جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیراعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی پر مذاکرات

تازہ ترین
وزیراعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی پر مذاکرات

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔

حکومت اور جماعت اسلامی وفد میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی پر مذاکرات ہوئے، جماعت اسلامی نے مہنگی گندم اور آٹے کا مسئلہ بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔

حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب،احسن اقبال، علی پرویز ملک، رانا ثنااللہ اور بلال اظہر کیانی شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ، فراست علی شاہ، عنایت اللہ خان پر مشتمل تھا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات میں یش رفت ہوئی ہے، جماعت اسلامی نے پرامن تحریک چلائی، ہماری اور حکومتی کمیٹیوں نے مل کر ڈرافٹ بنایا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج حکومت نے بتایا کہ 2 کروڑ لوگ ریلیف پیکیج لے رہے ہیں، عوام کو ریلیف مل رہا ہے، ریلیف کا دائرہ 800 سے 1000 سی سی کی گاڑیوں تک کر دیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ