جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آیا تو گرایا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا

تازہ ترین
میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آیا تو گرایا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آئے گا تو گرایا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپیل ہے جہاں تجاوازت ہیں ہٹائی جائیں، جب تک ملک میں سزا و جزا نہیں ہوتی، ترقی نہیں آئے گی۔

ثمر ہارون بلور کا مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویز سامنے آنے کا دعویٰ

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آئے گا تو اسے گرا دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتا ہوں لیکن انہیں بھائی اور بیٹے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ جو بھی دہشت گردوں کو سپورٹ کرے گا، ان کے لیے زیرو ٹالرنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کے کام کا معائنہ کرنے آیا تھا، دسمبر کے پہلے ہفتے میں کام مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، رنگ روڈ انڈر پاس سے ٹریفک کے مسائل میں بہتری آئے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر سڑکوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، ہم چاہتےہیں کام کی رفتار تیز کی جائے، نادرن بائی پاس کو بھی جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ