جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کراچی میں اسٹیٹ بینک کا دورہ

تازہ ترین
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کراچی میں اسٹیٹ بینک کا دورہ

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر—فائل فوٹو

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستانی اداروں کو عالمی معیار کی امریکی ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے میں تعاون جاری رہے گا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں اسٹیٹ بینک میں نئے کور بینکنگ نیٹ ورک کی تکمیل کی تقریب میں شرکت کی۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق کروڑوں ڈالرز کے منصوبے کے تحت جدید بینکنگ نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر نصب کیا گیا ہے، منصوبہ امریکی کمپنی سسکو نے مکمل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ریکوڈک منصوبے سے 75 ارب ڈالرز سے زائد منافع متوقع ہے: نیٹلی اے بیکر

اس موقع پر گورنر آف اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور سسکو کے کنٹری جنرل منیجر کاشف الحق نے مشترکہ انجینئرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

امریکی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا کام متاثر کیے بغیر پیچیدہ منصوبے کی تنصیب اور منتقلی مکمل کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق امریکی حکومت کا پاکستان میں نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان میں شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے فروغ کی حمایت جاری رہے گی۔

اعلامیے میں امریکی سفارتخانے نے امریکا پاکستان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ