جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی کے ساحل کے قریب نایاب اسپرم وہیل دیکھی گئی

تازہ ترین
کراچی کے ساحل کے قریب نایاب اسپرم وہیل دیکھی گئی

کراچی سے تقریباً 40 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں سمندر میں نایاب اسپرم وہیل دیکھی گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مذکورہ اسپرم وہیل کی لمبائی تقریباً 45 فٹ کے قریب ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا ہے کہ اسپرم وہیل کا سندھ کے ساحلی سمندر میں پہلی مرتبہ مشاہدہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گوادر ایسٹ بے پر 30 فٹ لمبی بڑی بلیو وہیل مردہ پائی گئی، معظم خان

انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے اسپرم وہیل کی موجودگی بلوچستان کے ساحل کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔

معظم خان کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں وہیل اور ڈولفن کی 26 اقسام ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی، جال میں پھنسنے اور بحری جہازوں سے ٹکرانے کے باعث وہیل کو خطرات لاحق ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ