جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

مڈٹرم الیکشنز،ٹرمپ کی شکست میں جین زی کا اہم کردار

تازہ ترین
مڈٹرم الیکشنز،ٹرمپ کی شکست میں جین زی کا اہم کردار

امریکی مڈٹرم انتخابات میں جین زی نے ڈیموکریٹس کو برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا.

امریکی ٹی وی کے سروے میں بتایا گیا کہ 73 فیصد جین زی نے ڈیموکریٹس جبکہ 25 فیصد جین زی نے ری پبلکنز کو ووٹ دیا۔

30 سے 45 سال کی عمر کے میلینیل کہلانے والے 60 فیصد نے ڈیموکریٹس اور 36 فیصد نے ری پبلکنز کو ووٹ دیا۔

46 سال سے 61 سال کی عمر کے جین ایکس کہلانے والے 52 فیصد نے ڈیموکریٹس اور 47 فیصد نے ری پبلکنز کو ووٹ دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ