بلاول بھٹو جنوبی پنجاب میں متحرک

بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب میں متحرک، مظفر گڑھ کے علاقے مراد آباد آمد پر سیکڑوں پارٹی کارکنوں نے بلاول کا استقبال کیا۔
بلاول بھٹو نے اس موقع پر خطاب میں عوامی ووٹ کو بڑی طاقت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو زندہ رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ کے عوام کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جارہا ہے، منتخب نمائندہ ہی عوام کی آواز اسلام آباد تک پہنچا سکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان سمیت بنیادی مسائل اسمبلی میں اٹھائے جائیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ