اسلام آباد میں ”کہکشاں مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح

وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے اسلام آباد میں ”کہکشاں مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہکشاں مشن کنٹرول سینٹر پاکستان کے خلائی سفر اور خلائی تحقیق کے عزم کا عکاس ہے، مشن کنٹرول سینٹر چار دن تک فعال رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کے ساتھ خلا میں پہنچ گئے۔
چین کے انسانی خلائی مشن شینزو 24 کی روانگی سے قبل شاندار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
روانگی سے قبل ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ