جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہوگیا

تازہ ترین
پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہوگیا

حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 نومبر کے لیے ہوں گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ