متحدہ اور پیپلز پارٹی کو سمجھنا چاہیے، تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، آفاق احمد

فائل فوٹو۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی کو سمجھنا چاہیے، تصادم کسی کے مفاد میں نہیں۔
حیدر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ سندھ میں سیاسی تصادم کا فائدہ تیسرا فریق اٹھائے گا۔
انھوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل لوٹنے والے ہی سندھ کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ سندھ کا اہم مسئلہ این ایف سی کی منصفانہ تقسیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی صوبے کا نعرہ مہاجروں کا نہیں وفاق کا ہے۔ سندھ کے عوام صحت اور تعلیم سے محروم ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ