کراچی: گلشنِ حدید میں گھر میں فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق، بیٹا زخمی

فوٹو: فائل
کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ٹو میں گھر میں فائرنگ کرکے ماں بیٹی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ملزم گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جارہی ہیں۔
کراچی: فائرنگ سے جاں بحق خواتین ماں بیٹی ہیں ، بیٹا زخمی ہے ، پولیس حکام
بشکریہ روزنامہ جنگ